بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ بین الاقوامی سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ بین الاقوامی سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی:بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کو جلد سیل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ، فیصلہ کرلیا ہے سرحد مکمل طور پرسیل ہوگی.
بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ ملنے والی بین الاقوامی سرحد جلد سے جلد بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ بھارتی وزیر داخلہ نے اسے دہشت گردی کے خلاف بھارت کا بڑا اقدام قرار دیا اور مہاجرین کے مسائل کو بھی اس کی وجہ بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بہت بڑا اقدام ثابت ہوسکتا ہے.