تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں معروف کھلاڑیوں کا زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں معروف کھلاڑیوں کا زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈبلن:بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، انگلینڈ کے این بیل اور آسٹریلیا کے مائیک ہسی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح تمیم زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 63ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

تمیم نے آئرلینڈ میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں 65 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، تمیم نے اب تک 169 میچز میں 8 سنچریوں اور36 نصف سنچریوں کی مدد سے 5450 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گپٹل نے 5414، این بیل نے 5416 اور مائیک ہسی نے 5442 رنز بنا رکھے تھے۔