وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی کا تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بلا تخصیص پلاٹ الاٹ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی کا تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بلا تخصیص پلاٹ الاٹ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ فائونڈیشن کے تحت جاری وزیر اعظم ہائوسنگ منصوبے میں پلاٹس کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بلا تخصیص پلاٹ الاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو انتہائی سستے داموں پلاٹس فراہم کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے غریبوں کیلئے کم قیمت مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر تیز رفتار عمل کیلئے میری سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی ہے جس مین وفاقی وزیر احسن اقبال سیکرٹری خزانہ اور سپیشل سیکرٹری تو پی ایم فواد حسن فواد شامل ہیں۔ کمیٹی نے منظوری دی ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز سمیت تمام عام شہریوں کو 20 سال کی آسان اقساط پر مکانات تعمیر کر کے دیئے جائینگے جس کی کل قیمت 15 سے 20 لاکھ روپے کے درمیان ہو گی اور صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس دے کر مکان کی ملکیت اور قبضہ دے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہ پاکستان کی سب سے پہلی میڈیا کالونی بنانے کا اعزاز مجھے حاصل ہے ۔ آنے والی حکومت نے پشاور کی میڈیا کالونی سے نام " درانی" ختم کرنے کی کوشش کی جسے غیرت مند صحافیوں نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی میڈیا ورکر کی کم سے کم تنخواہ 25000 ہزار مقرر کی جائے۔ نیا ویج بورڈ بلا تاخیر قائم کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں