برطانوی وزیرخارجہ کا بادشاہی مسجد کا دورہ, علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی

برطانوی وزیرخارجہ کا بادشاہی مسجد کا دورہ, علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی

لاہور:برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا ,برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے مغل دور میں بنائی گئی ,لاہور کی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی.

اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ نے لاہور کی جی سی یونیورسٹی میں خطاب بھی کیا ان کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے. برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان دل کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک سے پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حیثیت اب ایک جنکشن جیسی ہوگئی ہے،کراچی سنگاپور،ہانگ کانگ کی طرح معاشی مرکزبن سکتاہے،معاشی کامیابی کیلئے فری ٹریڈ ضروری ہے.

بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان سےباہمی تعلقات ازسر نواستوار کرناہوں گے، دونوں ملکوں میں باہمی تجارت2.7ارب ڈالر سے زائد ہے، یو کے ایڈ کے تحت سالانہ 420ملین پاونڈزخرچ کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں