اب انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو چیٹ بھی ممکن

اب انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو چیٹ بھی ممکن

لاہور: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے کئی ماہ کی آزمائش کے بعد آخر کار لائیو ویڈیو چیٹ کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے دو افراد بیک وقت لائیو جاکر ایک دوسرے سے بات چیت کرسکتے ہیں اور یہ اب ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔اس سے پہلے اگست میں اسے آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا مگر اب کوئی بھی لائیو اسٹریم اسٹارٹ کرکے اسے دیکھنے والے کسی بھی فرد کو اس میں ایڈ کرسکتا ہے۔
اگر وہ فرد اس انوی ٹیشن کو قبول کرلے تو لائیو اسٹریم دو اسکرین میں بدل جائے گی تاکہ دونوں صارفین ایک دوسرے سے بات کرسکیں۔یعنی لائیو ویڈیو چیٹ میں یہ ایپ اسپلٹ اسکرین موڈ پر چلی جاتی ہے، جس میں کال ملانے والے کی ویڈیو ٹاپ پر جبکہ مہمان نیچے ہوتے ہیں۔صارفین کسی بھی ویور کو چیٹ کے لیے نیچے دائیں جانب ایک آئیکون پر کلک کرکے چیٹ کے لیے مدعو کرسکتے ہیں، تاہم ایک وقت میں صرف دو صارف ہی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔بس یہ اسکائپ، اسنیپ چیٹ یا میسنجر کی طرح ون ٹو ون ویڈیو چیٹ نہیں ہوگی بلکہ اسے فالورز دیکھ سکیں گے ، جبکہ مختلف ری ایکشنز اور کمنٹس سے اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔