ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ورکنگ باونڈری پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شديد احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گذشتہ روز ورکنگ باونڈری پر فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر اپنا شديد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کا پابند کرے۔ یاد رہے گزشتہ رات بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں