جاپان میں کینسر کے علاج کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

جاپان میں کینسر کے علاج کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے کینسر کے علاج کے حوالے سے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے جس میں جینو مِک ادویات کے استعمال کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔مذکورہ منصوبے کو جاپانی کابینہ کے ایک اجلاس میں منظور کیا گیا۔

منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگلے 6 سال کے دوران حکومت اس بیماری سے کس طرح نمٹے گی۔جاپان میں کینسر موت کا اولین سبب گردانا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر دوسرا جاپانی زندگی کے کسی نا کسی مرحلے پر کینسر کا شکار ہو جاتا ہے۔

منصوبے میں جینومِک ادویات کے استعمال کی ترویج شامل کی گئی ہے، جس میں مریض کی جینیاتی معلومات کی بنیاد پر ادویات کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمر اور جنس کی بنیاد پر ہر مریض کو اْس کی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں