پاک روس اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں

پاک روس اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں

راولپنڈی :روس نے پاکستان کو بڑی خوشخبری دے دی،روسی فوج پاکستان پہنچ گئی،پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی 15روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا روس میں آغاز ہوگیاہے۔

مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی سینئر افسران نے شرکت کی۔پاک روس فوجی مشقوں کو دروزبا یعنی دوستی 2017 کا نام دیا گیا ہے جس کا دورانیہ دو ہفتے پر مشتمل ہے۔

مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی و سرچ آپریشن کی مشقیں کی جائیں گی۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں اضافہ ہوگاجب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات پربھی تبادلہ کیا جائے گا۔