پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالوں کو بخشا نہیں جائے گا: اسحاق ڈار

پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالوں کو بخشا نہیں جائے گا: اسحاق ڈار

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستانی سفارت خانے میں اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ میں آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ کہتے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

انہوں نے اپنے دورہ امریکا کو تعلقات کے نئے دور آغاز قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل قانون کے مطابق ہو گی۔ نیوز لیکس کی رپورٹ میں طارق فاطمی کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

وزیر خزانہ نے تصدیق کی کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے دفاعی امور، مسئلہ کشمیر، بھارت اور افغانستان کے ساتھ مسائل بھی زیر بحث آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں