شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کی جائے، چوہدری تنویر

شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کی جائے، چوہدری تنویر

اسلام آباد: بدھ کے روز پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سگار سُلگا دیا تو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے چیئرمین کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر پابندی عائد کر کے انکی صحت کو بچایا جائے کیونکہ ہمیں شیخ رشید کی صحت بڑی عزیز ہے۔

جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ آپ سب لوگ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ یہاں ملک بھر میں جعلی ادویات اور ٹیکوں سے عوام کو کچھ نہیں ہوتا سگار ان تمام چیزوں سے زیادہ تو خطرناک نہیں۔ واضع رہے کہ چیئرمین کمیٹی نے شیخ رشید کو سگار پینے کی اجازت دے رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں