فیس بک چھوڑنے سے دماغ کو ہونے والے فوائد جانئے

فیس بک چھوڑنے سے دماغ کو ہونے والے فوائد جانئے

لاہور : تحقیقاتی جرنل سائبر سائیکولوجی،  سوشل نیٹ ورکنگ کے ایک تحقیقاتی مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ صرف ایک ہفتے کیلئے فیس بک کے استعمال کو چھوڑنا دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ تقریباً 1100 ڈینش لوگوں کو اس مطالعے میں شامل کیا گیا۔ جن میں سے کچھ کو فیس بک کے استعمال سے روک دیا گیا جبکہ کچھ کو اس کی اجازت دی گئی۔

ایک ہفتے بعد فیس بک کے استعمال سے دور افراد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بڑی تبدیلیمحسوس ہوئی ہے۔ وہ لوگ جو حاسد تھے ان کے حسد میں بھی کمی واقعی ہوئی تھی جبکہ وہ افراد جنہیں فیس بک کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی، ذہنی طور پر تھکاوٹ، حسد اور پریشانی میں مبتلا تھے۔ لیکن ضروری نہیں کہ اس کا مکمل بائیکاٹ کر دیا جائے۔

سٹڈی سے معلوم ہوا کہ کبھی کبھار کیا جانے والا اس کا استعمال دماغ کو سکون بھی پہنچاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں