101 سالہ بھارتی خاتون نے شاندار کارنامہ کر دکھایا

نئی دہلی : 101 سالہ بھارتی خاتون نے 1 منٹ 14سیکنڈمیں سو میٹر دوڑنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریس جیت لی۔

101 سالہ بھارتی خاتون نے شاندار کارنامہ کر دکھایا

نئی دہلی : 101 سالہ بھارتی خاتون نے 1 منٹ 14سیکنڈمیں سو میٹر دوڑنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریس جیت لی۔
آکلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ ماسٹر گیمز میں سو سال یا اس سے زائد عمر کی کیٹگری میں بھارت سے تعلق رکھنے والی 101سالہ من کور نے حصہ لیا اور یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کور نامی بزرگ خاتون نے93سال کی عمر میں بطور ایتھلیٹ ریس لگانی شروع کی اور اس کیریئر کا سترہواں طلائی تمغہ بھی اپنے نام کرلیا۔