مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ ہیں: ہارون لوگارٹ

مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ ہیں: ہارون لوگارٹ

جوہانسبرگ: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کریں گے اور مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہارون لوگارٹ نے ورلڈ الیون ٹیم کا پاکستان کا دورہ شیڈول ہونے کے بعد کیا۔
ہارون لوگارٹ نے میڈیا ے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند بات ہے۔پاکستان کرکٹ اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے جہاں تک ممکن ہوا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کی مدد کریں گے۔ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی افریقہ ٹیم کے پانچ کھلاڑی شامل ہیں جن میں افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی شامل ہیں اور وہ ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ ، ڈیوڈ ملر ،مورنے مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں