پاکستان،آسٹریلیا کا ٹاکرا:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 142رنز پر4وکٹیں گر گئیں

پاکستان،آسٹریلیا کا ٹاکرا:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 142رنز پر4وکٹیں گر گئیں

میلبورن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پہلی اینگز میں آسٹریلیا کےخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔مصباح الحق 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سمیع اسلم 9،یونس خان 21 اور بابراعظم 23رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔4وکٹوں کے نقصان پرپاکستان نے 142رنزبنائے۔راحت علی کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم سمیع اسلم نیتھن لین کے گیند پر 9سکور بنانے کے بعد سٹیون سمیتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ بھی صرف 23سکور ہی بنا سکے اور سٹیون سمیتھ کو کیچ دے بیٹھے۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بھی صرف 21سکور بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور انکے بعد کپتان مصباح الحق 11انفرادی رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔ اس وقت اوپنر اظہر علی اور اسد شفیق بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ کینگروز ٹیم نے برسبین میں پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے۔

مصنف کے بارے میں