پاک چین اقتصادی راہداری وطن عزیز کی معیشت کو بدلنے کا باعث بنے گی،مقررین

پاک چین اقتصادی راہداری وطن عزیز کی معیشت کو بدلنے کا باعث بنے گی،مقررین

مظفرآباد: پاک چین اقتصادی راہداری وطن عزیز کی معیشت کو بدلنے کا باعث بنے گی، ان عظیم منصوبے کی تکمیل کے بعد وطن عزیز کو سالانہ 20ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی ہو گی، سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر اور ہمسایہ ممالک کو بھی فائدہ ہو گا، اقتصادی راہداری سے وطن عزیز میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار جامعہ کشمیر میں کشمیر اکنامک فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس آفیرز ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر ثمینہ صابر، غلام صادق آفریدی، اشعر اعوان ، مستنصر عباس نقوی ، سید جنید کاظمی سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی، اس اہم پراجیکٹ میں چین نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جس سے دونوں ملکوں کی معیشت پر اور با الخصوص پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے، پاک چین اقتصادی راہداری کا گزر ہمارے کچھ پسماندہ علاقوں سے بھی ہو گا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ترقی ہو گی وہاں وسطی ایشیائی ریاستوں کی مارکیٹ تک ہمار ی رسائی آسان ہو گی۔

مقررین نے مزید کہا کہ چین کے لیے یہ کوئی بڑی سرمایہ کاری نہیں کیونکہ پانچ مزید اقتصادی رہداریاں بننے جا رہی ہیں جو کہ اس سے زیادہ لاگت پر مشتمل ہیں، جہاں سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی وہاں چین کو اس سے زیادہ فائدہ ہو گا، چین اس راہداری کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ زمینی تعلقات اور تجارت میں کامیاب ہو گا، سی پیک کی تکمیل سے زمینی رابطے آسان ہونگے اور دونوں ممالک کی تجارت کم خرچ سے عالمی منڈیوں تک پھیل جائے گی، سمینار کیت اختتام پر کشمیر اکنامک فورم کے صدر سید مستنصر عباس نقوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، جن کی کاوشوں سے اس اہم نوعیت کے سمینار کا انعقاد ممکن ہوا، سمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد افتخار جنرل سیکرٹری کشمیر اکنامک فورم نے انجام دیے۔

مصنف کے بارے میں