آپریشن "ردالفساد"، شمالی وزیر ستان میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

 آپریشن

لاہور: آپریشن "ردالفساد" آگے بڑھنے لگا۔ شمالی وزیر ستان میں بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "ردالفساد" کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اور شیرانی میں کارروائی کی گئی جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ یہ اسلحہ دہشت گرد چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ ادھر ملک بھر میں آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکیوں سمیت مزید سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ چارسدہ، پشاور اور بنوں سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 35 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلبرگ، جوہر آباد، عزیز آباد، حیدری مارکیٹ، تیموریہ، فاطمہ جناح کالونی میں افغان اور ازبک باشندوں سمیت 80 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ وہاڑی، کشمور، چنیوٹ، بہاولنگر اور دیگر شہروں میں بھی افغان باشندوں سمیت سیکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں