آسٹریلیا پاکستان آخری معرکہ:شاہینوں کو 370رنز کا ٹارگٹ مل گیا

آسٹریلیا پاکستان آخری معرکہ:شاہینوں کو 370رنز کا ٹارگٹ مل گیا

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 369رنز سکور کئے ہیں جبکہ پاکستانی بلے بازوں کو 50 اوورز میں 370 رنز کا طویل ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈنے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنانے کیساتھ ساتھ دونوں نے ایک ایک سینچری بھی بنا ڈالی۔ وارنر نے ریکارڈ 179 اور ہیڈ نے 128 سکور بنائے۔اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے تھارنگا اور جے وردھنے کے پاس تھا انہوں نے یہ ریکارڈ 2009 ء میں 202 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ہمیشہ کی طرح مفید ہی ثابت ہوا۔ کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وانر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اظہر علی نے ایک مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح بال کی چوٹ کے ڈر سے پکڑنے میں ناکام رہے جس کے بعد آسٹریلین اوپنرز کو نئی زندگی ملی اور انہوں نے ریکارڈ ساز ایننگ کھیل ڈالی۔

 پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو شاہینوں پر تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں