گوجرانوالہ: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: کم سن گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کی المناک داستان انسانیت بھی سُن کر شرما گئی۔ متاثرہ بچی کے مطابق گھر کا سربراہ اور اس کا بھائی ایک سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اس گھناؤنے کھیل میں گھر کا مالی بھی شریک رہا۔ طبی معائنے میں بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لاہور ارسال کر دیئے۔ زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرنے والا یہ راز اس وقت فاش ہوا تھا جب متاثرہ بچی کے چہرے پر مالک مکان نے گرم چائے انڈیل دی تھی۔

پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس متاثرہ بچی کو انصاف دلا پائے گی؟۔ یا ماضی کی طرح اسے بھی کچھ دے دلا کر یا دھونس دھاندلی سے خاموش کرا دیا جائے گا۔