شا ہ رخ خان کی فلم “رئیس” نے کابل کو مات دے دی۔

ممبئی: گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “رئیس” اور ہریتھک روشن اور اداکارہ یمی گوتم کی فلم “کابل” نے پہلے روزاچھی کمائی کی لیکن دونوں فلموں کے کاروبار کے حوالے سے شا ہ رخ خان کی فلم “رئیس” نے کابل کو مات دے دی۔

بالی ووڈ میں ایک ساتھ ریلیزہونے والی شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” اورہریتھک روشن کی فلم “کابل” کے درمیان خاصا مقابلہ سمجھا جارہا تھا جب کہ فلم “کابل” کے پروڈیوسرراکیش روشن فلم “رئیس” اوراپنی فلم کی ایک ہی تاریخ کو لے کر ہدایتکار راہول ڈھولکیا پرخاصے برہم بھی ہوئے تھے تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” نے پہلے ہی روز20 کروڑ 42 لاکھ کما کراداکارہریتھک روشن کی فلم “کابل” کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ہدایتکارسنجے گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “کابل” نے پہلے روز10 کروڑ43 لاکھ کا بزنس کیا. تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم “کابل” کا پہلے روزاتنا بزنس شا ہ رخ خان کی فلم “رئیس” کے مقابلے میں اچھا سمجھا جارہا ہے۔

ہریتھک روشن اپنی ’’موہن جودڑو‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد خاصے پریشان ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں فلم “کابل” کے لیے خوب محنت کی تھی اوران کی اس محنت کی مداحوں کی جانب سے خوب تعریف بھی کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پربھی فلم میں ہریتھک کی اداکاری کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اداکارشا ہ رخ خان کی فلم رئیس کی پہلے روزکی کمائی کی توقع تجزیہ کاروں کی جانب سے 15 سے 20 کروڑ کی گئی تھی جوکہ گزشتہ روز2700 سینیما گھروں کی زینت بنی۔