مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا بھی اقامہ منظر عام پر آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا بھی اقامہ منظر عام پر آ گیا

اسلام آباد: پاناما کے ہنگامے میں ملک بھر میں احتساب کی بازگشت جاری ہے اور ایسی صورتحال میں اب بات پاناما سے بڑھ کر اقامہ تک جا پہنچی ہے۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزیر اعظم کا اقاما سامنے آیا تو ملک بھر کے دیگر رہنماﺅں کے اقامے بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے۔

ابھی تک سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آ چکا ہے اور اب وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ وہ مدینہ منورہ میں 2004 سے 2006 تک کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کام چھوڑنے کے بعد بغیر کسی تنخواہ کے اقامہ رکھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں