چوری کے کاغذات پر حنیف عباسی پر مقدمہ بنتا ہے ٗ فواد چوہدری

چوری کے کاغذات پر حنیف عباسی پر مقدمہ بنتا ہے ٗ فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوری کے کاغذات حاصل کرنے پر حنیف عباسی پر مقدمہ بنتا ہے اور انہیں کم از کم 7سال کیلئے جیل جانا پڑے گا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے کا غذات حنیف عباسی کے ہاتھ کیسے آئے؟ حکمرانوں کی صورتحال بہت عجیب ہے نوازشریف یہاں وزیراعظم ہیں اور دبئی میں نوکری کررہے ہیں،خواجہ آصف افواج پاکستان کے سربراہ ہیں اور باہر چھوٹے سے ملازم ہیں،احسن اقبال ملک میں سی پیک منصوبہ چلاتے ہیں اور مدینہ منورہ کی ایک کمپنی میں گارڈ ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاناما کیس میں جلد فیصلہ آجانا چاہیے تاکہ احتساب کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔جب ان لوگوں پر الزام لگتا ہے تو یہ لوگ ایسے محسوس کراتے ہیں کہ جیسے یہ اورنگزیب کی کابینہ ہے، وزرا ٹوپیاں بیج کر گزارا کررہے ہیں، ہر کوئی چھوٹی موٹی نوکری کررہا ہے۔