نواز الدین صدیقی نے زندگی کی جدوجہد پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا

نواز الدین صدیقی نے زندگی کی جدوجہد پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی: نواز الدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ان کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا۔ ان کی کامیابی کے پیچھے ایک بہت متاثر کن داستان چھپی ہے جسے نواز الدین صدیقی کئی مرتبہ میڈیا پر بتا چکے ہیں مگر اب اداکار نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جی ہاں ! نوازالدین اپنی سوانح حیات کتاب تحریر کرنے جارہے ہیں جس کا نام ”An Ordinary Life: A Memoir“ رکھا گیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔نوازالدین صدیقی یہ کتاب صحافی اور مصنف ریتوپرنا چیٹرجی کے ساتھ مل کر تحریر کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دو سال قبل اس کتاب پر کام کرنا شروع کیا تھا، اس میں میری اس وقت کی کہانی بھی موجود ہوگی جب میں گاؤں میں رہا کرتا تھا اور پھر میں کیسے اداکار بنا، اس کتاب کو کچھ عرصہ قبل ہی تحریر کیا گیا اور یہ 2 ماہ میں شائع کردی جائے گی‘۔نوازالدین صدیقی نے مزید بتایا، ’کوئی میرے بچپن کے بارے میں نہیں جانتا، ایک کسان کا بیٹا جو مشترکہ خاندانی نظام کا حصہ تعلق تھا، وہ کس طرح اس فیلڈ میں آیا اور اس نے اپنا نام کمایا، اس طرح کی زندگی جینا صرف ایک خواب ہی ہوسکتا ہے، میں اپنے والدین اور گاؤں کے افراد کی وجہ سے آج اس قابل ہوں، میرے تھیٹر کے دن بھی اس کتاب میں شامل کیے گئے، لوگوں کو اسے پڑھ کر بہت مزہ آئے گا‘۔واضح رہے کہ یہ کتاب رواں سال اکتوبر میں منظر عام پر لائی جائے گی۔

220c8fffe51cefed136e686a37394304