محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید کر دی

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید کر دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کر دیا۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کو ہر فارمیٹ کیلئے اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے،کم بیک کے بعد میں نے ابتدا میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کیا لیکن اب مکمل فٹ اور تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں۔
محمد عامر نے کہا کہ پاکستانی پرستاروں کی توقعات بہت زیادہ اور اس وجہ سے کارکردگی متاثر بھی ہوتی ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد بطور کرکٹر اور انسان زیادہ پختہ ہوگیا اور اب دباؤ برداشت کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتا ہوں،میں کوشش کرتا ہوں کہ توقعات سے گھبرانے کے بجائے ان کو کارکردگی دکھانے کیلئے بطور تحریک لاوں۔ محمد عامر نے کہا کہ ٹیم کیلئے بطور آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے کی خواہش ہے،بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوششیں کامیاب بھی ہورہی ہیں۔