جسٹن بیبر نے اپنے مداحوں سے معذرت کر لی

اوٹاوا: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ’غیر متوقع حالات‘ کی وجہ سے اپنا ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑتے ہوئے مداحوں سے معذرت کرلی۔

جسٹن بیبر نے اپنے مداحوں سے معذرت کر لی

اوٹاوا: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ’غیر متوقع حالات‘ کی وجہ سے اپنا ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑتے ہوئے مداحوں سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے کا اعلان ان کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا گیا۔ جسٹن بیبر گزشتہ 18 ماہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہوں نے 24 جولائی تک دنیا کے 6 براعظموں میں 150 سے زائد لائیو شوز کیے۔تاہم اب اچانک گلوکار نے ورلڈ ٹور منسوخ کرتے ہوئے اسے ادھورا چھوڑ دیا۔بیان میں مزید وضاحت کیے بغیر ’غیر متوقع حالات‘ کا جملہ استعمال کرتے ہوئے ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کا کہا گیا۔بیان کے مطابق جن شہروں میں گلوکار کے کنسرٹ طے تھے اور جن لوگوں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے، انہیں ان کی رقم واپس کی جائے گی۔خیال رہے کہ نوجوان گلوکار ان دنوں اپنے میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہیں دنیا کے کئی ممالک میں لائیو شوز کرنے کا موقع ملا۔