فاروق ستار نے پی ایس 114محمود آباد کی تاج مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی

 فاروق ستار نے پی ایس 114محمود آباد کی تاج مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پی ایس 114محمود آباد کی تاج مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

نماز عید کے بعد ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور کامران ٹیسوری ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کیف الواریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، فیصل سبزواری ، اظہار احمد خان ، عبد الوسیم ،عبد القادر خانزادہ ، ارشاد ظفیر ، اسلم آفریدی ، عارف خان ایڈووکیٹ سمیت حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ڈسٹرکٹ کے چیرمینز ، وائس چیئرمیننز اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے نماز عید پی آئی بی کالونی گراونڈمیں ادا کی ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کے ایم سی اسٹیڈیم پی آئی بی کالونی میں نمازیوں سے عید ملی اور انہیں اپنی اور ایم کیوایم (پاکستان ) کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

مصنف کے بارے میں