خیبر پختو نخوا میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

 خیبر پختو نخوا میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے اضلاع میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے،پشاور کے چارسدہ روڈ عید گاہ میں عیدالفطر کی نماز اداکی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ملک بھر کی طرح پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے اضلاع میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے،پشاور میں عید کی سب سے بڑی اجتماعات قیوم اسٹیڈیم اور چارسدہ روڈ عیدگاہ میں ہوئے نماز عید کے بعد شہری گلے ملے اور ایکدوسرے کو مبارک باد پیش کی۔عیدکے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نماز عید سے قبل مسجد کے اطراف کو سراغ رساں کتو ں سے چیک کیا گیا، اور مسجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لی گئی ،ملک میں حالیہ افسوس ناک واقعات کے پیش نظر شہریوں نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔ 
نماز عید کے بعد اجتماعی دعا مانگی گئی جسمیں ملک کی سا لمیت اور امت مسلمہ میں امن وامان کے قیام و اتفاق اتحاد کےلئے دعائیں کی گئی۔

مصنف کے بارے میں