عید کے موقع پر پشتو کی 5 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید کے موقع پر پشتو کی 5 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

پشاور: پشتو کی پانچ فلمیں عید الفطر کے موقع پر ملک کی گیارہ سے زیادہ سنیماگھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائیں گی جس میں پشتو فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی گل جاناں بھی شامل ہے۔

دس خوشی بہ منے، زخمونہ، گرفتار، ستا محبت مے زندگی دہ  اور افغان فلم ہیرو اریان خان کی گل جاناں ۔ عید الفطر کے موقع پر کراچی، پشاور، راولپنڈی اور سوات کی سنیماوں میں جلوہ گر ہونگی۔گل جاناں میں کنگ خان کے ہم شکل اریان خان ہیروئن افرین کےساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔ فلم کو انڈسٹری کا سب سے مہنگا فلم قرار دیاگیاہے۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونےوالے دو پشتوفلموں میں شاہد خان ، دو میں ارباز خان ، ایک میں عجب گل بطور ہیرو اور تین فلموں میں جہانگیرخان بطور ویلن سامنے آئیں گے۔ ملک کے دم تھوڑتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے والی پشتو فلموں کے بیشتر موضوعات مار دھاڑ ، قتل و غارت گری اور سماجی مسائل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں