مقبوضہ وادی میں بھی عید الفطر کا اہتمام، عید منانے کی خاص کشمیری روایات

مقبوضہ وادی میں بھی عید الفطر کا اہتمام، عید منانے کی خاص کشمیری روایات

سرینگر: مقبوضہ وادی میں عید منانے کی خاص کشمیری روایات ہیں  جن میں معروف کشمیری پکوان بنائے جاتے ہیں۔  سب غم بھلا کر لوگ ایک دوسرے عید کی مبارک باد دیتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کا اہتمام کیا۔بچے، بڑے  اور نوجوان سبھی کرتا شلوار پہنے مساجد پہنچتے ہیں۔
وادی کشمیر میں عید کے خاص پکوان  وازوان اور گوشتاوا بنائے جاتے ہیں۔گوشتاوا، بنانے کے لیے ، بکرے کو گوشت استعمال کیا جاتا ہے، جسے لکڑی کی ہتھوڑی سے کوٹ کر قیمہ تیار کیا جاتا ہے۔


گوشتاوا ، دہی میں پکا کر بنایا جاتا ہے،خاص کلچوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔وازوان بھی کشمیری کی قدیم اور لذیذ نمکین ڈش ہے، جسے بڑی محنت سے عید جیسے خاص موقعوں پر تیار کیا جاتا ہے،روایتی کشمیری برتنوں میں چاول کے ساتھ مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں