آئی جی ایف سی بلوچستان کا چمن کا دورہ،، قبائلی لوگوں سے عید ملے

آئی جی ایف سی بلوچستان کا چمن کا دورہ،، قبائلی لوگوں سے عید ملے

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم اور سیکٹر کمانڈر ندیم سہیل نے چمن کا دورہ کیا۔  وہ باب دوستی گئے اور افغانستان سے جھڑپ میں متاثرہ گاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیر کا دورہ بھی کیا۔  انہوں نے قبائلی لوگوں سے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔  آئی جی ایف سی نے بچوں میں مٹھا ئی بھی تقسیم کی۔

 آئی جی ایف سی بلوچستان ندیم انجم اور سیکٹر کمانڈر ندیم سہیل نے پاک افغان سرحدچمن کا دورہ کیا۔ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کے علاوہ سرحدکے فرنٹ لائن پاکستانی چیک پوسٹوں پر گئے وہاں پر سرحدی فورسز سے ملاقات عید کے مبارکباد دیاور انھوں نے کہا کہ ملک کی دفاع کرنا کسی عید کی خوشیوں سے کم نہیں ہے۔

انھوں نے فورسز کی حوصلہ آفزائی کی بعد میں سرحد پر واقع پاک افغان فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ دو گاؤں کلی لقمان و کلی جہانگیر کادورے میں وہاں کے قبائلی لوگوں سے ملاقات کی عید الفطر کی مبارک باد دی اور گاؤں کےبچوں میں میٹھا ئی تقسیم کی آخر میں ایف سی قلعہ پڑانگان ہاؤس میں قبائل سے ملاقات کے دوران عید کی مبارکباد دی اور انھوں نے قبائل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل نے ہر مشکل گھڑی مٰیں فوج کیساتھ دیا ہے جسکا ہم مشکور ہے۔

مصنف کے بارے میں