ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان نے چین کو شکست دیدی

لندن: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان نے چین کو شکست دیدی

لندن: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمدعمربھٹہ نے دو جبکہ محمدعرفان جونیئر نے ایک گول کیا۔چین کی ٹیم میچ میں ایک ہی گول کرسکی جس کے باعث پاکستان نے یہ مقابلے 3-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے ایک اہم میچ میں روایتی حریف ہندوستان سے 6-1 سے شکست کھا گئی تھی یوں پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا آسان موقع گنوادیا۔