ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عماد وسیم نے تما م باو لرز کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستان تیسے نمبر پر چلا گیا جبکہ باولنگ میں پاکستانی اسپنر عماد وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عماد وسیم نے تما م باو لرز کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستان تیسے نمبر پر چلا گیا جبکہ باولنگ میں پاکستانی اسپنر عماد وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ٹیم رینکنگ میں بھارتی ٹیم چوتھی، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی اور ا?سٹریلیا ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، فہرست میں سری لنکا کا آٹھواں، افغانستان کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبر ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم کیریئر میں پہلی بار بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے، باو¿لنگ کٹیگری میں دوسرا نمبر بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا ہے جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بلے بازوں کی کٹیگری میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فِنچ کا دوسرا اور نیوزیلینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔بلے بازوں کی فہرست کے ٹاپ 20 بیٹسمین میں پاکستان کا کوئی بلے باز شامل نہیں۔