پاکستان آج پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل آئے گا

پاکستان آج پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل آئے گا

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغازہورہا ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کی جگہ ایک اور نوجوان فخر زمان اور بابر اعظم میں ٹائی ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کو سرفراز احمد کی قیادت میں تین صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ سے شہرت حاصل کرنے والے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان سرفراز احمد وکٹ کیپر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کامران اکمل پہلی بار اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔