پینٹا گون کی القاعدہ رہنما قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق

پینٹا گون کی القاعدہ رہنما قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن: پینٹا گون نے افغانستان میں القاعدہ رہنما قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ پینٹا گون کے مطابق القاعدہ رہنما قاری یاسین کو 19مارچ کو نشانہ بنایا گیا۔ قاری یاسین پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ قاری یاسین 2008 میں میریٹ ہوٹل حملے میں بھی ملوث تھا۔

حکومت پاکستان نے قاری یاسین کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ قاری یاسین 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

امریکی وزیر دفاع کے نے کہا اسلام کو بدنام اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے بچ نہیں سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں