سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں:محکمہ شماریات

سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں:محکمہ شماریات

ریاض: پاک سعودی دوستی کے بارے میں ساری دنیا ہی جانتی ہے تاہم یہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ عرب نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2.6 ملین پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

ان پاکستانیوں نے سال 2014 سے 2015کے دوران 5 بلین سے زائدرقم پاکستان بھجوائی جو کہ پاکستان میں باہرسے آنے والی رقم کا 30 فیصد ہے۔سعودی عرب میں بے انتہا پاکستانی پروفیشنلز مقیم ہیں جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز،اور آڈیٹرز شامل ہیں۔

کئی سعودی کمپنیوں کے بڑے عہدوں پر پاکستانی مقیم ہیں جو کہ اپنی کمپنی کا نظام چلانے کے لئے ان پر انحصار کرتے ہیں۔