ٹماٹر اور چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ٹماٹر اور چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سانگلہ ہل :فیصل آباد میں ٹماٹر اور چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس کے باعث شہری بھی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں چند روز قبل ٹماٹر تیس سے چالیس روپے کلو فروخت ہورہے تھے جبکہ چکن 180 روپے کلو گرام مگر اچانک ٹماٹر اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد ٹماٹر 150 سے 180 روپے چکن 280 روپے تک پہنچ گیا۔
شہریوں کو کہنا ہے ایک طرف حکومت شہریوں کو سستی اشیاءخوردونوش فراہم کرنے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف اشیا خوردونوش میں بے جا اضافہ کیا جارہا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔