دبئی شاپنگ مال میں پاکستانیوں کے قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

دبئی شاپنگ مال میں پاکستانیوں کے قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

 دبئی :دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے۔ گزشتہ روز عین اس وقت جب دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا جا رہا تھا اسی وقت دبئی مال میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اکٹھے ہو کر باآواز بلند قومی ترانہ پڑھا گیا۔ 

قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکی ہے ۔