ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا سراغ

ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا سراغ

پشاور: دبئی میں ایک ہزار پاکستانیوں کی خفیہ جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے ان افراد کا تعلق خیبرپختواہ اور فاٹا کے سرمایہ دار شامل ہیں۔ایف بی آر نے ان لوگوں کو نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی اب یہ نوٹس پیر کے روز جاری کر دیئے جائیں گئے۔ متحدہ عرب امارات میں پشاور،مالاکنڈ اور صوبے بھر کے سینکڑوں شہریوں کی جائیدادیں موجود ہیں۔
ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدن سالانہ کروڑوں روپے ہے یہ لوگ انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کروا رہے۔ ایف بی آر نے ان تمام پاکستانیوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کا سراغ لگا لیا ہے، یہ ایک ہزار لوگ ہیں جن کا ابتدائی طور پر سراغ لگا لیا گیا ہے۔ پشاور، اڑمڑ،پھندو، حیات آباد جی ٹی روڈ اور صوبت کے مختلف علاقوں میں ایسے چالیس پڑے سرمایہ کار موجود ہیں جن کی دبئی میں وسیع جائیدادیں موجود ہیں۔