امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے: آصف زرداری

امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے: آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں قیام امن کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے کو اہم قرار دیدیا۔ پاکستان اور افغانستان کا باہمی رضا مندی سے باڑ لگانے کا فیصلہ سنجیدہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا باڑ لگانے کے فیصلے سے دہشتگردی، عسکریت پسندی کے خاتمے، قیام امن میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا بد قسمتی سے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ اب یہ فیصلہ کسی طور تاخیر کی نظر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ باہمی رضامندی سے کی جانیوالی بارڈر مینجمنٹ میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ عدم اعتماد اور شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں