ایف بی آر نے پے آرڈر پرامپورٹرکا نام اور این ٹی این نمبر درج کرنا لازم قرار دے دیا

ایف بی آر نے پے آرڈر پرامپورٹرکا نام اور این ٹی این نمبر درج کرنا لازم قرار دے دیا

کراچی :ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے لئے پے آرڈر پرامپورٹرکا نام اور این ٹی این نمبر درج کرنا لازم قرار دے دیا۔

ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگوں سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں،اعلامیہ میں کہا گیا ہے تمام درآمد کنندگان 25 مئی سے تمام پے آرڈر پر اپنا مکمل نام اور این ٹی این نمبر لازم درج کریں،دوسری جانب ایف بی آر نے بینکوں کو بغیر این ٹی این نمبر کے پے آرڈر وصول کرنے سے منع کردیا ہے۔

ایف بی آر نے اعلامیہ کی کاپی ایف پی سی سی آئی، تمام چیمبرز اور پاکستان کسٹمز سمیت دیگر اداروں کو ارسال کردی ہیں، ماہرین کے مطابق ایف بی آر کے اس فیصلے سے غلط مال منگوانے والے اور ٹیکس چوروں کا باآسانی پتہ لگایا جاسکے۔