برازیل میں سرنگ کھود کر 91 قیدی جیل سے فرار

برازیل میں سرنگ کھود کر 91 قیدی جیل سے فرار

ساﺅ پاﺅلو :برازیل میں خفیہ سرنگ کے زریعے 91 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے صوبہ ریو گراینڈے ڈو نورٹے کے شہر پارنمیریم کی جیل میں 91قیدی 30 میٹر کی سرنگ کھودنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ان میں سے 8قیدی واپس پکڑ لئے تاہم باقی قیدیوں کی تلاش جاری ہے تو تاحال مفرورہیں۔

پارنمیریم کی جیلکی جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں،یہ جیل 382 قیدیوں کے لئے بنائی گئی تھی تاہم اس میں 589 قیدی ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق منشیات فروش گروہوں کے ساتھ ہے۔