فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 96کروڑ3 لاکھ روپے مختص

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 96کروڑ3 لاکھ روپے مختص


اسلام آباد: آئندہ مالی سال2017-18ءکے دوران فنانس ڈویژن کے زیر انتظام 14مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے جن پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 29ارب22کروڑ47 لاکھ 11 ہزار روپے لگایا گیا ہے جس میں 13ارب 84کروڑ64لاکھ60 ہزار روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ان منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 96کروڑ3 لاکھ 52 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں 41کروڑ54لاکھ دو ہزار روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ ان منصوبوں کی تکمیل کےلئے وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے دوران ایک ارب54کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے کے مالی وسائل فراہم کرے گی۔

مصنف کے بارے میں