نوکیا 3310 میں وہ فیچر جوایپل آئی 7 سے کم نہیں

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی ” نوکیا “ نے گزشتہ روز اپنے شانداز موبائل فون 3310 کا جدید ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے ، تاہم اس کی فروخت کے بعد ہی اس موبائل فون کے کیمرے کا موازنہ ایپل آئی فون 7 سے کیا جا رہا ہے۔

معروف امریکی خبر رساں ویب سائٹ ” بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق نئے نوکیا 3310 کی قیمت صرف 52 ڈالر(پاکستانی 5200 سے زائد) ہے، جب کہ اس میں صرف 2 میگا پکسل کیمرہ ہے، اور نہ تو یہ ٹچ اسکرین والی موبائل ہے، اور نہ ہی اس میں ایپل کے ا?ئی فون جیسی اور کوئی خاصیت ہے۔تاہم مارکیٹ میں آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے اس کے کیمرہ کا مقابلہ آئی فون 7 کے کیمرے سے کیا جا رہا ہے۔بزنس انسائیڈر نے دونوں موبائل فونز کے کیمرہ سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نوکیا 3310 کا کیمرہ کسی طرح بھی آئی فون 7 سے کم نہیں۔
ایپل آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر

نوکیا 3310 سے لی گئی اسی مقام کی تصویر

نوکیا 3310 سے لی گئی اسی مقام کی تصویر

ایپل آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر

یاد رہے کہ نوکیا کی جانب سے 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی، جب کہ اسے 2000 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، اب اسے جدید رنگوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔