کشمیر و گلگت بلتستان کے 20منصوبوں کیلئے 43ارب 64کروڑ 43لاکھ روپے مختص

کشمیر و گلگت بلتستان کے 20منصوبوں کیلئے 43ارب 64کروڑ 43لاکھ روپے مختص

اسلام آباد:  سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ءکے لئے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 43ارب 64کروڑ 43لاکھ روپے جاری کئے جائینگے۔

آزاد جموں کشمیر بلاک کے لئے 22ارب روپے ، 48میگا واٹ کے جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 40کروڑ ، آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کیلئے50کروڑ، آٹھ مقام کیرن بائی پاس روڈ کیلئے 48کر وڑ 56لاکھ روپے ، میر پور اسلام گڑھ روڈ پر رٹھوعہ ہریام پل کیلئے 70کر وڑ ، ایم بی بی ایس میڈیکل کالج میر پور کیلئے 20کروڑ روپے ، میڈیکل کالج مظفر آباد کیلئے 20کروڑ روپے ، نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کیلئے 55کروڑ 86لاکھ روپے ، میر پور سٹی اور ہیملٹس واٹر سپلائی و سیوریج سکیم کیلئے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان بلاک ایلوکیشن کی مد میں 12ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے 4جاری منصوبوں کیلئے ایک ارب 55کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کے غیر منظور شدہ منصوبے کیلئے 10کروڑ روپے ، 34.5میگاواٹ کے ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 20کروڑ روپے ، ہنزل میں 20میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 50کروڑ روپے ، ریجنل گرڈ کے قیام کیلئے 50کروڑ روپے ، ٹیکنیکل کالج گلگت کیلئے 5کروڑ ر وپے ، کونو داس سے نلتر ایئر فورس بیس تک روڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 30کروڑ روپے جبکہ وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج برائے گلگت بلتستان کیلئے 3ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں