سعودی عرب کا کینیا سے گھریلو ملازمین کی بھرتی کا منصوبہ

سعودی عرب کا کینیا سے گھریلو ملازمین کی بھرتی کا منصوبہ

جدہ:سعودی عرب کے وزیر برائے محنت اور سماجی ترقی علی بن نصیر الغفیس نے کینیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ گھریلو ملازمین کی بھرتی بارے معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کینیا سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین بھرتی کرے گا۔

معاہدہ میں طے پائی جانے والی شرائط کے تحت کینیا سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کی بھرتی مجاز کمپنیوں کے ذریعے ہو گی اور یہ ملازمین جرائم میں ملوث ہو نے کا ریکارڈ نہ رکھتے ہوں گے اور یہ گھریلو خدمات کے حوالہ سے تربیت یافتہ ہوں اور سعودی اقدار اور روایات سے روشناس ہوں۔