جنوبی کوریا کا ایٹمی تجربےکے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ

جنوبی کوریا کا ایٹمی تجربےکے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ

سیئول: جنوبی کوریا نے گزشتہ سال شمالی کوریا کے ایٹمی تجربہ کے بعد پہلی مرتبہ اس کے ساتھ ملیریا  کی روک تھام کے لئے رابطہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایک سوک گروپ نے ملیریا کی تشخیص علاج معالجے ٴ مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے اور مچھر دانیاں فراہم کرنے کے لئے پیشکش کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں شمالی کوریا میں ملیریا کی بیماری میں اضافہ ہوا ہے جو جنوبی کوریا کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

جنوبی کوریا کی نئی حکومت جنوبی کوریا کے ساتھ سویلین سطح پر تعلقات بتدریج بہتر بنانے کا جائزہ لے رہی ہے۔ امریکا اور بڑی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی سخت مخالفت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں