تم کیسے پٹھا ن ہو جو رو رہے ہو؟

ممبئی:بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے میں بہت محدود اداکاری کرنے والا اداکار ہوں اس لیے جلد ہی جذباتی بھی ہوجاتا ہوں۔

تم کیسے پٹھا ن ہو جو رو رہے ہو؟

ممبئی:بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے میں بہت محدود اداکاری کرنے والا اداکار ہوں اس لیے جلد ہی جذباتی بھی ہوجاتا ہوں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیوب لائٹ کے ٹریلر کے اجرا کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو ایک دن مجھ سے میرے والدین اور انکل ملنے آئے تو میں انہیں دیکھ کر رونے لگا جس پر میرے والد سلیم خان نے مجھے کہا کہ تم کیسے پٹھان ہو جو رورہے ہو؟ میں بہت محدود اداکاری کرنے والا اداکار ہوں اس لیے جلد ہی جذباتی بھی ہوجاتا ہوں۔
سلمان خان نے کہا کہ ٹیوب لائٹ کی کہانی جذبات سے بھرپور ہے، اس میں میرے بھائی کا کردار سہیل خان نے نبھایا ہے جو میرا حقیقی بھائی ہے، اس لیے وہ باربار جذباتی ہوجاتے تھے۔ نا صرف شوٹنگ کے دوران بلکہ فلم کی ڈبنگ کے دوران بھی اکثر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔