ننکانہ:شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او عدالت طلب

ننکانہ:شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او عدالت طلب

ننکانہ صاحب : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ نے شیخ رشید احمد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو آج طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 12نومبر 2014ءکو ننکانہ صاحب میں جلسے کے دوران شیخ رشید احمد نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ننکانہ نے عدالت میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رٹ پٹیشن دائر کردی تھی۔ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سٹی ننکانہ پولیس نے شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ خالد نوید ڈار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ کو آج مورخہ 26نومبر 2016کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں