خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ڈانسر وزیر اعلیٰ ہیں: عابد شیر

خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ڈانسر وزیر اعلیٰ ہیں: عابد شیر

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ڈانسر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہیں۔ انہیں صوبے کی پروا نہیں ڈانس مقابلے میں بھیجا جا سکتا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  احتساب کرنے کے لیے چور آگئے ہیں۔  نیب نے  اس وکیل پر کرپشن کا کیس کیا ہوا ہے۔  کنٹینر پر ریڑھی لگانے والوں نے نندی پور کرپشن کا وکیل کیا ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی پی کومخاطب کرتے کہا کہ  بلاول،آپ کے والد صاحب کو ہم نے نہیں روکا،وہ  آئیں پاکستان۔  شرجیل میمن کے گھر سے 2 ارب روپے ملے تھے۔ بلاول اپنے والد کو بلائیں،  پھر دیکھیں گے کون کیا کرتا ہے۔ آصف زرداری وہاں خوش باش ہیں، پاکستان  آئیں انہیں کس نے روکا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موبائل میٹر ریڈنگ متعارف کر وا رہے ہیں۔  بل پر میٹر ریڈر کا نام اور وقت درج ہوگا۔ وزیراعظم کے زیرو لوڈشیڈنگ کے وعدےکی پریکٹس شروع ہوچکی ہے۔ قوم اسے ہی ووٹ دے گی جو کام کریں گے۔ خیبر پختو نخوا میں 350 فیڈر پر 50 فیصد سے زیادہ نقصان ہے۔ بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق تین سال سے خیبرپختونخوا کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پختونخوا گرڈ سٹیشن لگانے کے لیے ہمیں زمین نہیں دے رہے ہیں۔