پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

ابو ظبہی ؒ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کاپہلا ٹی ٹونٹی آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا ۔

16 رکنی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، فہیم اشرف، عماد وسیم، رومان رئیس، محمد عامر، حسن علی، محمد نواز، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ ٹرافی کی رونمائی تقریب کر دی گئی اس موقع پر  کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا جیت کر آگے بڑھیں گے تو اعتماد میں اور بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے سری لنکن ٹیم مضبوط خریف ہے۔
احمد شہزاد کے بارے میں بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ آج کے میچ میں وہی اوپنگ کریں گے ۔