ہواوے کا چار کیمروں والا سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

ہواوے کا چار کیمروں والا سمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

لاہور: مایہ ناز چینی کمپنی ہواوے کا چار کیمروں پر مشتمل میٹ 10 لائٹ فون پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ۔ یہ فون رواں ماہ کے آغاز میں سب سے پہلے چین میں مائی مینگ سکس کے نام سے پیش کیا گیا تھا اور اب یہ پاکستان آرہا ہے جس کے پری آرڈرز 26 اکتوبر سے 5 نومبر تک بک کرائے جاسکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق یہ فون 5.9 انچ کی فل ایچ ڈی سکرین کے ساتھ ہے، جس میں کمپنی نے اس میں اپنا تیار کردہ کیرین 659 پراسیسر دیا ہے جبکہ چار جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے اور 3340 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔


فون میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے اور ڈوئل سم کا آپشن بھی دیا گیا ہے، اسی طرح اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم میں کمپنی نے اپنے سسٹم ای ایم یو آئی 5.1 کا امتزاج کیا ہے۔فون کے فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اس فون میں موجود ہے۔بیک پر ایک سولہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر ایک 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔
چار کیمروں والا پہلا سمارٹ فون سام سنگ یا ایپل کے آئی فون کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے یہ فون 29 ہزار 999 روپے میں پاکستان بھر میں ہواوے کے ریٹیل سٹورز پر جا کر بک کراسکتے ہیں، جس کے ساتھ سرپرائز گفٹ بکس بھی دیا جائے گا۔